Ghazal - Asmaan Ki Simat Daikho
May 19, 2007 on 6:25 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |آسمان کی سمت دیکھو جا رہا ہے پھر کوئی
اور ستاروں سا زمیں پر آرہا ہے پھر کوئی
پھر گلابوں نے کسی کا صحن خوشبو کر دیا
اور خاروں کے خزانے پارہا ہے پھر کوئی
اس کے آنے کی خبر نے کر دیا جل تھل سماں
ساتھ اپنے بارشوں کو لارہا ہے پھر کوئی
پھر فضا کے دل میں ہلچل ہو رہی ہے دیکھنا
غور سے سننا ، کہیں پہ گارہا ہے پھر کوئی
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^