Ghazal - Chand Ghat’ta He Gaya
May 19, 2007 on 6:24 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |چاند گھٹتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا
درد بڑھتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا
مسئلہ پہلے سلجھانے کی امید نہ تھی
اور اُلجھتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا
کاش ہم تجھ کو بُھلا دیتے تو اچھا تھا
بخت ڈھلتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا
جل کے بجھ جانا تھا دیپک کو تو ہولے سے مگر
یہ پگھلتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا
نیند کے ساتھ وہ اک خواب گیا ، جاتے ہوئے
ہاتھ ملتا ہی گیا جتنا تجھے یاد کیا
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^