Ghazal - Humari Sochoon Pay
May 19, 2007 on 6:30 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |ہماری سوچوں پہ چھا گیا ہے
ہمارے دل میں سما گئی ہے
صبا مہکتی ہے کے ہم کو
گلاب ، خوشبو بنا گیا ہے
ہماری آنکھوں میں ٹمٹما تے
چراغ کوئی جلا گیا ہے
ذرا بھی نادم نہیں ہے اس پر
جو شہر ہستی مٹا گیا ہے
لرزتی پلکیں گواہی دیں گی
ہماری آنکھوں کو بھا گیا ہے
ہوا کی سر گوشیاں ہیں شاہد
جو جا چکا تھا وہ آگیا ہے
ہمیں سے شکوے بتول اس کو
جو سارے وعدے بھلا گیا ہے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^