Ghazal - Iss Janam Mein Hoo

May 18, 2007 on 11:49 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |

اس جنم میں ہو ترا ساتھ ، کہاں ممکن ہے

اور وفا کی کوئی سوغات ، کہاں ممکن ہے

تری چاہت کا یقیں کرنا مرے بس میں نہیں

آگ کے بھیس میں برسات  کہاں ممکن ہے

بات کرنے کا بہانہ بھی نہ ملتا ہو جہاں

ذات میں گم ہو کوئی، ذات کہاں ممکن ہے

صبح دم ستاروں کا فُسوں تھم سا گیا

اب وہ کرنوں میں اَٹی رات کہاں ممکن ہے

یہ بھی اِک خواب کا جاگا ہوا منظر ہی نہ ہو

ترے ہاتھوں میں مرا ہاتھ کہاں ممکن ہے

دن ‘ جگہ ‘ وقت بتانے کی بھی زحمت ہو جناب!

آپ سے شرفِ ملاقات کہاں ممکن ہے؟

تری چوکھٹ سے پلٹ آئے یہی سوچ کے ہم

تُو مجھے دے کوئی خیرات ‘ کہاں ممکن ہے

وہ جو ہم دونوں سے گُم ہوگئی اِک روز بتول

آؤ ڈھونڈیں نا وہی بات ‘ کہاں ممکن ہے

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^