Ghazal - Khawb Ka Shehar
May 18, 2007 on 11:55 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |خواب کا شہر ہی مٹا دیتے
کود کو اس طور سے سزا دیتے
اس کا انجام اس طرح ہوگا
آپ آغاز میں بتا دیتے
ٹھان لیتے اگر گرانے کی
تم کو نظروں سے ہی گرا دیتے
ہم سا ضدّی بھی کوئی کیا ہوگا
ضدّ پر آتے تو گھر جلا دیتے
گھر خالی تھا ، چھید کاسے میں
کس کی چوکھٹ پی ہم صدادیتے
کم ہی ہوں گے جہاں میں ہم جیسے
ظلم سہہ کو بھی جو دُعا دیتے
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^