Ghazal - Tum Say Bichar Kay
May 19, 2007 on 6:33 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |تم سے بچھڑکے کام یہ کرنا پڑا ہمیں
پھر آج اپنے آپ سے لڑنا پڑا ہمیں
کچھ مانگنے کے واسطے آیا تھا اک فقیر
کاسے کو آج اشکوں سے بھرنا پڑا ہمیں
پہلے تو اک جہاں کے مقابل میں ڈٹ گئے
آخر میں اپنے سائے سے ڈرنا پڑا ہمیں
چاہت کا حدثہ ہی کہیں سانحہ نہ ہو
بے کار اس خیال میں پڑنا پڑا ہمیں
اک خواب کھوجنے کے لئے بارہا بتول
ان نیند وادیوں سے گزرنا پڑا ہمیں
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^