Nazam - Kahani Aazmati hai

May 19, 2007 on 6:27 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |

کہانی آزماتی ہے۔۔۔۔

کہانی نت نئے انداز رکھتی ہے

کھبی تو مسکراتی ہے کبھی یہ گنگناتی ہے

کبھی خود سہم جاتی ہے ، کبھی ہم کو ڈراتی ہے

ہنساتی ہے، رلاتی ہے ، مٹاتی ہے،بناتی ہے

کہانی بے کلی میں کام آتی ہے

کہانی سے مرا سنجوگ خاصا ہی پرانا ہے

کہانی خود زمانہ ہے

وہ آج آئی تو خاصی مضطرب سی تھی

کہا اس نے ،سکھی !سسّی کی صورت تو تھلوں میں رٗل گئی کیسے ؟

ترے پیروں میں خاروں نے ہزاروں چھید کر ڈالے

انہی خاروں نے تیرا دل نگارا ہے

مگر تو آج بھی چپ ہے

ترے ہاتھوں کی ساری انگلیوں پر موت لکھی ہے

ہتھیلی پر جو تونے دیپ رکھّا تھا وہ جل کر بجھ گیا کب سے؟

فقط اب راکھ باقی ہے

مسافر راستوں کی قید میں گم ہوگیا شاید

جبھی تو ہو کا عالم ہے

کہانی روز آتی ہے ، نئے چرکے لگاتی ہے

کہانی آزماتی ہے۔۔۔۔

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^