Nazam - Nahi Hoon Radha Magar
May 18, 2007 on 11:12 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |نہیں ہوں رادھا مگر……
مَیں ایک خواب کا منظر ہوں خواب تم جاناں!
ہوں ایک پھول کی پتی گلاب تم جاناں!
کہا ہے تم نے کہ تم ’’مَیں‘‘ہو اور مَیں ’’تم‘‘ہون
اگر مَیں تم ہوں
توتم سے جُدا ہوئی کیسے؟
اگر مَیں تم نہیں ‘ دھڑکن مجھے ملی کیسے؟
تمہاری ذات میں کھوئی تو آملی خود سے
جوکائنات میں کھوئی تو آملی خود سے
تمہارے نام سے کرتی ہوں اِبتداء دن کی
تمہارے نام سے دن کوتمام کرتی ہوں
ہے عشق بھید بہت خاص‘
عام کرتی ہوں
میں بند ہونٹوں سے اکثر کلام کرتی ہوں
نہیں ہوں رادھا
مگر شام‘شام کرتی ہوں
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^