Nazam - Sakhi Aik Khawb Daikha Hai

May 19, 2007 on 6:31 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |

سکھی اک خواب دیکھا ہے!

سکھی اک خواب دیکھا ہے

دعا مانگو کہ تعبیر بن جائے

دعا مانگو ہتھیلی پر حنا مہکے

کوئی گجرا کلائی کو ،اگر تھامے تو زنجیر بن جائے

یہ چنری سر سے کھسکے پیر کو چھولے ، تو اک تصویر بن جائے

 میں یتیم کی بنوں اور وہ مری جاگیر بن جائے

مری تقدیر بن جائے

اگر منڈیر پر کاگا بولے

میں چونک اٹھوں،میری نظریں ہوں چوکھٹ پر

میں جب آئینہ دیکھوں تو خود سے لاج سی آئے

دعا مانگو بجیں شہنائیاں ہر سو

مری سکھیاں مجھے چھیریں

مری دھڑکن کی لے پر گنگنائیں چارسو نغمے

یہ دل قابوسے باہر ہو

مرے ماتھے پہ یہ بندیا کی چمک چندھیا دے سورج کو

مرا آنچل بنے گھوگھٹ

سکھی اک خواب دیکھا ہے

دعا مانگو کہ تعبیر بن جائے

No Comments yet »

RSS feed for comments on this post. TrackBack URI

Leave a comment

XHTML: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>

Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed: Entries and comments feeds. ^Top^