Nazam - Wajdaan
May 18, 2007 on 11:52 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |وجدان
کہا نہیں تھا…… ؟
کہا نہیں تھا،بچھڑ کے جینا محال ہوگا
یہ زندگی تم پہ بار ہوگی
خزاں میں لپٹی بہار ہوگی
تم ہفت افلاک میں تلاشو گے میرا چہرہ
مری وفائیں سزا لگیں گی
فضائیںہر پل خفا لگیں گی
کہا نہیں تھا…….؟
زمانہ دھڑکن کی تال سر کا
ازل سے بیری ہے یاد رکھنا
وصال لمحوں کے سلسلوں سے،
لہو کا بڑھ کر خراج مانگے
فراق کا بس یہ راج مانگے
یہ دو دلوں کو کبھی جو اک ساتھ دیکھتا ہے
ہوا پہ سازش کا جا ل رکھ کر پکارتا ہے
سنو پرندو!محبتوںکا ملن کبھی بھی نہ ہوسکے گا
اور اس زمیں میں کوئی بھی چاہت کا بیج ہر گز نہ بوسکے گا
کہا نہیں تھا…….؟
مگر جو مَیں نے کہا تھا تم نے سنا ہی کب تھا ؟
سُنا جو مَیں نے وہ تم نے جاناں!کہا ہی کب تھا؟
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^