Nazam - Wapsi
May 18, 2007 on 11:48 pm | In Gulab Khushbo Bana Gaya |واپسی
میں اِس آسیب نگری سے
بہت اُکتا گئی جاناں!
مجھے اب واپسی کی خواہشیں ڈستی ہیں ہر لمحہ
بہت سی اَن کہی باتوں کا دل پر بار ہے میرے
بہت سی اَن سُنی آہیں ‘ صدائیں آکے کہتی ہیں
چلی جاؤ‘چلی جاؤ‘چلی جاؤ……
عجب نادِیدہ زنجیروں کا پھیلا جال ہے شاید
جو میری روح کو ‘ حصار میں لے کر مجھے پامال کرتا ہے
مجھے واپس چلے جانے کی خواہش ہے
جو مجھ کو روندتی رہتی ہے مٹی میں
مگر پاؤں کہاں پر ہیں؟
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^